https://www.linkedin.com/in/ainaindianews/
مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (منصورہ) میں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں کل 82 طلبہ و اساتذہ نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ تمام شرکاء کو بلڈ ڈونر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
یہ کیمپ ادارۂ جامعہ محمدیہ کے معزز چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب کی ایماء پر جامعہ محمدیہ اور انصار بلڈ سینٹر مالیگاؤں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے جامعہ محمدیہ کے زیرِ اہتمام ہر سال 15 اگست اور 26 جنوری کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہیں اساتذہ کرام میں ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر آصف رسول، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر ساجد نعیم، جناب عبد الواسع، جناب فہیم انصاری، جناب محسن سہیل، جناب ریحان کھاٹک اور دیگر حضرات اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر جناب راشد مختار صاحب نے کہا کہ یہ کیمپ نہ صرف خدمتِ خلق کا عملی نمونہ ہے بلکہ معاشرے میں انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش بھی ہے۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر شاہ عقیل احمد ( پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری ( پرنسپل، پالی ٹیکنیک)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، پروفیسر محومی ملک شہزاد( کوآرڈینیٹر)،ڈاکٹر ساجد نعیم ، پروفیسر عابد علی اور دیگر اسٹاف نے انتھک محنت کی۔
No Comments: